ایف پی سی سی آئی انتخابات سے قبل بزنس مین پینل کی بڑی کامیابی۔ خیبرپختونخوا میں کلین سوئپ

اسلام آباد (ویب نیوز  ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات۔ بزنس مین پینل کا انتخابی مہم کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں بڑا اور کامیاب پاور شو۔خیبرپختونخوا نے ایکبار پھر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ایف پی سی سی آئی کے کل36ووٹوں میں سے30ممبران نے بی ایم پی کی حمایت کا اعلان کرکے الیکشن سے قبل ہی جیت کی نوید سنا دی ۔بزنس مین پینل پاکستان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الیکشن کے لئے خیبر پختونخوا سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا اور صوبے کے 36ووٹوں میں 30ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی ممبران نے بی ایم پی کے انتخابی جلسہ میں شرکت کرکے حمایت کا اعلان کرکے کلین سوئپ کرنے کی ثبوت پیش کردیا۔ گزشتہ روز بزنس مین پینل پاکستان کے انتخابی مہم کے سلسلہ بزنس مین پینل خیبرپختونخوا کی جانب سے پروقار ظہرانے میں دیرچیمبر، باجوڑچیمبر ، مردان چیمبر، چترال چیمبر، نوشہرہ چیمبر ، چارسدہ ، چیمبر، چارسدہ وومن چیمبر، پشاور سمال چیمبر ، مہمندچیمبر،صوابی چیمبر ، ڈی آئی خان چیمبر، ایبٹ آباد چیمبر، ہری پور چیمبر، کوہاٹ چیمبر، مردان وومن چیمبرر سمیت پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسو سی ایشن اورماربل ایسو سی ایشن کے ایگزیکٹیو،جنرل باڈی ممبران اور صدور نے شرکت کرکے بی ایم پی کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے حمایت اور ووٹ دینے کا اعلان کرکے بی ایم پی کے صوبے میں کلین سوئپ کی راہ ہموار کردی ۔
ظہرانے سے بزنس مین پینل پاکستان کے چیئرمین میاں انجم نثار ، سیکرٹری جنرل حاجی غلام علی ، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم، بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار عرفان اقبال شیخ،سینئر نائب صدارتی امیدوار سلیمان چالہ، نائب صدارتی امیدواران عمر مسعود الرحمان ، محمد ندیم قریشی، صابر منشائ، ایم اے جبار ، فیاض علی ، ا نجمن تاجران صدرملک مہر الہی اور سابق صدر مردان چیمبر ظاہرشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز نے ہمیشہ بزنس مین پینل پر اعتماد کیا اور آج ایک بار پھر ثابت کردیا کہ 36ووٹوں میں 30ایگزیکٹیواور جنرل باڈی ممبران کی موجودگی نے سے بزنس مین پینل ایف پی سی سی آئی الیکشن بھاری اکثریت کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے سال بھی خیبرپختونخوا سے الیکشن مہم کا آغاز کیا تھااور کامیابی بی ایم پی کا مقدربنی تھی اور آج واضح اکثریت کے ساتھ خیبرپختونخوا سے الیکشن مہم کا افتتاح کررہے ہیں اور انشااللہ تعالی خیبرپختونخوا سے واضح اکثریت کا پیغام پورے پاکستان میں کامیابی کے نوید بن کر جائے گی اورانشااللہ بھاری اکثریت سے بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار عرفان اقبال شیخ سمیت سینئرنائب صدر وپورا پینل کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بز نس کمیونٹی اور فیڈریشن کے گرتی ہوئی وقار کو بحال کرایا، فیڈریشن کو پاکستان کے صنعت وتجارت کی ترقی اور مشکلات کے خاتمے کے لئے استعمال کیاہے اور بزنس کمیونٹی کے بہت سارے مسائل حکومت کیساتھ بہترتعلقاتاور دلائل سے حل کرائے اور انشااللہ آئندہ الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی کے بعد باقی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 36میں 30ای سی اور جی بی ممبران نے بزنس مین پینل انتخابی جلسہ میں شرکت کرکے بی ایم پی پر اعتماد کا اظہار کرکے ان کے امیدواروں کے حمایت اور ووٹ دینے کا فیصلہ سنادیاہے جو خوش آئندہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل پاکستان نے کارکردگی کی بنیاد پہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کردئیے ہیں اور آج کے انتخابی مہم نے ثابت کردیا ہے کہ پورے ملک میں بزنس مین پینل پاکستان دوبارہ کلین سوئپ کرے گی۔ انہوں نے چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار اور سیکرٹری جنرل سینیٹر حاجی غلام علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ جو محنت صوبہ کیلئے کر رہے ہیں اس کے ثمرات آج ہم نے دیکھ لیے ہیں۔

By Editor

جواب دیں